ڈی جی محکمہ جنگلات نے تمام ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ طلب کر لی ،کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ڈی جی محکمہ جنگلات نے تمام ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ طلب کر لی ،کام جلد مکمل ...

  

لاہور(پ ر)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے رواں مالی سال کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لئے صوبہ بھر کے ریجنل ہیڈز کو اخراجات و ادائیگیوں کا پلان تیار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو چیک کیا جا سکے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے ورنہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔اس موقع پر صوبہ بھر کے ریجنل ہیڈز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز ،ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر شفقت علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر زو سفاری پارک سید ظفر الحسن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر نعیم بھٹی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔خالد عیاض خان نے کہا کہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنے متعلقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے دیئے گئے اہداف کا حصول یقینی بنائیں اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ افسران سے قریبی رابطہ رکھیں۔انہو ں نے کہا کہ تمام افسران اپنے منصوبوں کے حوالے سے ہر ہفتے باقاعدگی سے ہیڈ کوارٹر رپورٹ پیش کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -