عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کر کے چھوڑیں گے،میاں طارق

عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کر کے چھوڑیں گے،میاں طارق

لاہور(پ ر)عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کر کے چھوڑیں گے ان کی ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کوششوں میں عمران ٹائیگر فورس ان کے شانہ بشانہ ہے ان خیالات کا اظہار عمران ٹائیگر فورس پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں طارق نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھاجب تک ملک کو کرپشن اور اقرباء پروری کے ناسور سے پاک نہیں کیا جاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے بیڑا اٹھایا ہے ۔

ملک تمام سیاسی جماعتیں ان کے خلاف ہر سطح پر محاذ بنا رہی ہیں کیونکہ آج تک انہیں کھبی ایسی اپوزیشن کا سامنا ہی نہیں کرنا پڑاجسے خریدا نہ جاسکے۔ مظاہرین سے شجاع شاہ،وسیم جبار،علی بیگ ، آصف جٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1