مسلم لیگ شعبہ خواتین کی ممبر سازی جلد مکمل کی جائے گی،خدیجہ فاروقی

مسلم لیگ شعبہ خواتین کی ممبر سازی جلد مکمل کی جائے گی،خدیجہ فاروقی

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کا مسلم لیگ کی ممبر سازی و تنظیم سازی کے معاملات میں پیش رفت کیلئے اجلاس آرگنائزر خدیجہ عمر فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایات پر شعبہ خواتین کی تنظیم سازی اور ممبرسازی جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔

اجلاس میں ماجدہ زیدی،پروین سکندر گل، ۔ثروت رضا، بیگم حامد رانا،تبسم ناز،ہادیہ،رضیہ سلطانہ، سمیعہ طارق،و پنجاب بھر سے شعبہ خواتین کی سابق تنظیمی عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے فلاحی کام 1122ریسکیو سروس،ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی، طلباء و طالبات کو میٹرک تک مفت کتابوں کی فراہمی اور فیس کی معافی،کرپشن سے پاک وارڈن سسٹم و دیگر منصوبوں سے عوام آج تک مستفید ہورہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1