تحریک انصافنے ہمیشہ عوامی مفادات کی سیاست کی،سعدیہ سہیل رانا

تحریک انصافنے ہمیشہ عوامی مفادات کی سیاست کی،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف نے ہمیشہ ایشوز اور عوام کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سیاست کی ہے پانامہ لیکس سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے۔

پاکستان میں پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کے تحت آزاد انکوائری ہونی چاہئے۔ حکومت دھاندلی کی طرح اس ایشو پر بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے حکمرانوں کے پاس ابھی چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا موقع ہے تاکہ سب کا یکساں احتساب کیا جا سکے۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان پر بہت بڑے الزام ہیں تحریک انصاف وزیر اعظم پر لگنے والے الزامات کی بات منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -