کرپشن کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے ،میاں کامران سیف

کرپشن کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے ،میاں کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کے راہنما وسابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے پانامہ لیکس کے معاملات کا حل اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجائیں تاکہ پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیوں کی دولت وطن واپس لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس چیز کی انکوائری کروائی جائے کہ آف شور کمپنیوں میں استعمال ہونے والے کروڑوں ڈالر کی رقم ملک سے باہر کیسے گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ ملکی دولت ہے وزیراعظم اگر قوم کے خیر خواہ ہیں تو آف شور کمپنیوں کی تمام دولت پاکستان لائی جائے اور تمام کاروبار پاکستان میں کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1