تحریک انصافلوٹ مار کا پیسہ ہضم نہیں ہونے دے گی،انجینئر یاسر گیلانی

تحریک انصافلوٹ مار کا پیسہ ہضم نہیں ہونے دے گی،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے دھمکی آمیز بیانات قابل مذمت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے عمران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کے حواری اب مسلم لیگ (ن )کی حکومت کو نہیں بچا سکیں گے۔ شریف خاندان کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف لوٹ مار اور کرپشن کا پیسہ ہضم نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے اگر ماڈل ٹاؤن کا واقعہ دہرانے کی کوشش کی تو وزارت سے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -