چھوٹو گینگ نے گڈ گورننس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے،نصیر احمد

چھوٹو گینگ نے گڈ گورننس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہورکے صدر نصیر احمد،ممبر صوبائی کونسل پی پی پی پنجاب شیخ علی سعید، یامین خان آزاد، میاں راشد، نصیر احمد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی گڈ گورنس اور امن امان کی بحالی کے دعوؤں کی قلعی چھوٹو گینگ نے کھول دی ہے پنجاب میں ڈکیتیوں، چوریوں، قتل و غارت ، اغوا برائے تاوان، کے واقعات پر سابقہ سالوں کی نسبت کئی سو گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

پنجاب کے حکمران اور ان کے حواری دن رات سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں پنجاب حکومت صرف اشتہارات میں نظر آرہی ہے جنوبی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ( ن )کی بجائے چھوٹو گینگ کی حکومت قائم ہے۔