مسلم لیگ ن کا طرز حکمرانی آمرانہ ہے،عابد حسین صدیقی

مسلم لیگ ن کا طرز حکمرانی آمرانہ ہے،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ادھر اُدھر کی باتوں سے عوام کو الجھا نہیں سکی اب بھانڈا پھوٹ چکا ہے جذباتی تقاریر اور جوش خطابت صرف ذوالفقار علی بھٹو شہید کو جچتا تھا جس نے قوم کے لئے بڑی قربانی دی ہے۔ ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ میاں برادران کا اپنی کرپشن کی داستانیں چھپانا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا طرز حکمرانی آمرانہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -