چھوٹو گینگ کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکاروں کی یرغمالی تشویشناک ہے،رمضان گجر

چھوٹو گینگ کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکاروں کی یرغمالی تشویشناک ہے،رمضان گجر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے راہنما ناصر رمضان گجر نے چھوٹو گینگ کی قتل و غارت اور کچے کے علاقہ میں کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عرصہ سے اس گروپ کر کارروائیاں جاری ہیں لیکن حکومت پنجاب تاحال اس گروپ کو ختم نہیں کرسکی۔

اور اب اس گروپ کے خلاف کارروائی میں ایک ایس ایچ او کی شہادت اور ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کا اغواء پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کی نشاندہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کی دہشت گردی اور قتل و غاری کی ذمہ داری پنجاب کی نااہل حکومت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -