ترقیاتی منصوبوں کیلئے جابجا کھدائی ،ٹریفک مسائل برقرار،450رضار کار بھی ناکام
لاہور(اقبال بھٹی)اورنج لائن میٹرو ٹرین سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے باعث شہر کی ٹریفک کی مسلسل روانگی کا مسلہ حل نہ ہو سکا، توڑپھوڑ کے علاقوں میں ٹریفک کو سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے سپرد کر دیا گیا ہے، وارڈنزکی گاڑیوں کے اندر بیٹھ کرڈیوٹیاں ،تمام ٹریفک پلان ناکام،سکولوں میں چھٹی کے اوقات میں بد ترین ٹریفک جام،بچے شدید گرمی میں شام گئے گھروں میں پہنچنے لگے تفصیلات کے مطابق شہر میں اورنج لائن منصوبے پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سٹی پولیس کی جانب سے کئی پلان تیار ہوئے ،اور عام شاہراہوں سے زیادہ اس منصوبے پر وارڈنز کو تعینات کیا گیالیکن ٹریفک مسائل کم نہیں ہو ئے ۔دوسری جانب سول ڈیفنس کی جانب سے ان منصوبوں پر تعینات 450رضاکار دن بھر ٹریفک کورواں دواں رکھنے کی کوشش تو کر تے ہیں لیکن تربیت مکمل نہ ہونے کے باعث رضا کار ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ٹریفک کے بد ترین نظام کے باعث وارڈنز اور شہریوں میں آئے روز جھگڑا ہونا ایک معمول بن چکا ہے ۔ سکولوں میں چھٹی کے وقت ٹریفک وارڈنز کی بجائے ڈولفن فورس کے جوان ٹریفک کو کنٹرول کرتے نظر آتے ہیں ٹریفک کی بد ترین صورت حال پر بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اگر شدید گرمی میں ٹریفک بہتر نہ ہو سکی تو ان کے بچے بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے