اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنا غیر جمہوری ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنا غیر جمہوری ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلا س اچانک غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرکے حکومت نے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا۔

جب اپوزیشن لیڈر پنجاب میں امن وامان پراظہار کرتے ہیں تو حکومت کو بہت تکلیف ہوتی ہے اس لئے گزشتہ روز بھی پنجاب اسمبلی میں ہمیں امن وامان پر بولنے نہیں دیا گیا ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم تو ملک سے فرار ہوگئے ہیں اور وزیر اعلی ان کا دفاع نہیں کرسکے ،وزیر قانون پنجاب ، وزیراعظم کے ترجمان بن گئے ہیں ،بد عنوانی کے الزامات میں ملوث دیگر ممالک کے وزراء اعظم مستعفی ہوچکے ہیں لیکن پاکستان کے وزیراعظم اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -