پی ٹی آئی پانامہ لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائے گی،شعیب صدیقی

پی ٹی آئی پانامہ لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائے گی،شعیب صدیقی

لاہور (نمائندہ خصوصی )ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور قوم سے غلط بیانی کرنے والوں اور اربوں روپے بیرون ملک غیر قانونی طور پر منتقل کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے شعیب صدیقی نے پی پی147کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے بے شمار غلط بیانیاں کر رہی ہے اگر شریف فیملی حقیقی معنوں میں بے گناہ ہے تو اسے تحقیقات کرانے سے ڈر کیوں لگ رہا ہے ۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے سستی شہرت حاصل کرنے کے منصوبے شروع کرنا وطیرہ بنا رکھا ہے جس کی مثال این اے122اور پی پی147کے علاقے ہیں جہاں عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔شعیب صدیقی نے پی پی147کے علاقوں ملٹری بیرک،نور کالونی ،کچی آبادی، گوندی پیر اور معراج چوک کے علاقوں کا دورہ کیا جہاں حاجی تسنیم شفیع،رفیق خان،ذوالقرنین ذکی،ولیم بھٹی نے اُن کا استقبال کیا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا حافظ عامر مغل اور محمد علی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1