مستحقین کی پائیدار بنیادوں پربحالی کیلئے 4کروڑ سے زائد رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ

مستحقین کی پائیدار بنیادوں پربحالی کیلئے 4کروڑ سے زائد رقم تقسیم کرنے کا ...

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ مستحقین کی پائیدار بنیادوں پر اقتصادی بحالی کے پروگرام کے تحت صوبہ کے 6اضلاع کے مستحقین کو 4کروڑ 7لاکھ 53ہزار 500 روپے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں مزید 3اضلاع کو شامل کیا جارہا ہے جس سے مستحقین کی تعداد بڑ ھ کر 622 جبکہ دی جانے والی امدادی رقم 5کروڑ 69لاکھ 78ہزار 500روپے ہوجائے گی ۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں مستحقین کی پائیدار بنیادوں پر اقتصادی بحالی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ محمد یوسف بٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ملک ندیم کامران نے کہاکہ حکومت مستحقین کی مستقل بنیادوں بحالی کا عزم کئے ہوئے ہے اور وہ اس ضمن میں اپنے تمام وسائل و توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ ندیم کامران نے کہا کہ سال 2014-15 کے دوران لاہور کے 57مستحقین کو 67لاکھ 77ہزار ، شیخو پو رہ کے 51مستحقین میں 51لاکھ، اٹک کے 68مستحقین میں 68 لاکھ، ساہیوال کے91مستحقین میں 91لاکھ، ڈیرہ غا ز ی خان کے 74مستحقین میں 63لاکھ 10ہزار ، بہا و لپو ر کے 93مستحقین میں 66لاکھ 66ہزار 500روپے د یئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس پروگرام کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اس میں سیالکوٹ، مظفرگڑھ اور میا نو الی کو شامل کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1