’’ میری دنیا ہی اجڑ گئی ہے، اب کس مقصد کے لیے زندہ رہوں‘‘

’’ میری دنیا ہی اجڑ گئی ہے، اب کس مقصد کے لیے زندہ رہوں‘‘

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) مصری شاہ کے علاقے میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے خاندان کا سربراہ زبیرمقامی علاقہ میں حجام کا کا م کرتا اور عر صہ 6سال سے ر ہا ئش پز یر تھا ۔زبیرکا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت وہ دودھ لینے گیا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔زبیر اپنے رشتہ داروں سے مل کر دھاڑیں مار مار کر روتا رہا اور کہتا رہا کہ اس کے لیے دنیا ہی اجڑ گئی ہے، اب وہ کس مقصد کے لیے زندہ رہے، اے خدا تو نے مجھے کیوں نہیں اٹھا لیا، میری بیوی اور بچوں کو زندہ رکھتا اور ان کے بدلے مجھے موت دے دیتا ۔

مزید :

علاقائی -