صوبائی دارلحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارلحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)مختلف وارداتوں میں شہری ڈاکوؤں اور چوروں کے ہاتھوں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات سے محروم کر دئے گئے ۔ذرائع کے مطابق شاہدرہ میں کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے سات لاکھ اور نصیر آباد میں رزاق کے گھر سے دوڈاکو اہل خانہ کو باندھ کر ساڑھے تین لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فیکٹری ایریا میں شہزاد کی دکا ن سے دوڈاکو 25ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ ڈیفنس بی میں چور ندیم کے گھر سے 35لاکھ اور ڈیفنس اے میں عقیل کے گھر سے 9لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر لئے گئے ستوکتلہ میں محمود سے ایک لاکھ 64،لٹن روڈ میں سلمان سے 80ہزار اور شفیق آباد میں عمر سے 35ہزار اور مو ٹرسائیکلیں چھین لیں گئیں جبکہ فیصل ٹاؤن میں عزیز ،شادمان سے منیر،ستوکتلہ میں آصف،جنوبی چھاؤنی میں احسان،گرین ٹاؤن میں طارق،سبزہ زار میں وسیم،ٹاؤن شپ میں اشرف،ہنجروال میں مقید سول لائن میں طارق،اقبال ٹاؤن میں ریاست،گلشن راوی میں امدا اور فرحان،اقبال ٹاؤن میں نادر،نواں کوٹ میں جان راوی روڈ میں وکیل اور مصری شاہ میں فرحان کی مو ٹرسائیکلیں اور مصطفی آباد میں علی،ستوکتلہ میں اور مصری شاہ میں بلال کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -