پرانی انارکلی، تیز رفتار کار نے 15سالہ نوجوان کو کچل ڈالا

پرانی انارکلی، تیز رفتار کار نے 15سالہ نوجوان کو کچل ڈالا

لاہور(وقائع نگار) پرانی انارکلی کے علاقے میں تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے 15سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ پرانی انارکلی کے علاقے جی پی او چوک میں نامعلوم 15سالہ نوجوان سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا ۔پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر کے نوجوان کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی