رائل پارک، 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے نشئی قرار دے دیا

رائل پارک، 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے نشئی قرار دے دیا

  

لاہور(وقائع نگار) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے رائل پارک سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے نشئی قرار دے کر لاش مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے رائل پارک میں فٹ پاتھ پر پڑی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اس کی موت کثرت نشہ کے باعث واقع ہوئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -