علامہ اقبال ائیر پورٹ، گاڑیاں اٹھانے والا لفٹر آتشزدگی کا شکار

علامہ اقبال ائیر پورٹ، گاڑیاں اٹھانے والا لفٹر آتشزدگی کا شکار

  

لاہور(وقائع نگار)لاہور ایئر پورٹ پر نو پارکنگ سے گاڑیاں اٹھانے والے لفٹر کو آگ لگ گی جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر نو پارکنگ سے گاڑیاں اٹھانے والے لفٹر میں گزشتہ روز پر اسرار طور پر آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔واقع میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے مالیت کا لفٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -