سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ نسبت روڈ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ
لاہور(خبر نگار خصوصی) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ نسبت روڈ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دارِ ارقم سکول‘ شاد باغ‘ گرلز کیمپس‘لاہور‘فرینڈز بیکن کالج برائے طالبات‘ کینٹ کالونی‘ بیدیاں روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ گورومانگٹ گلبرگIII‘ لاہور‘پنجاب ماڈل ہائی سکول‘ رچنا ٹاؤن‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 451تھی ۔