پیام امن کنونشن میں اے ٹی آئی کا وفد بھر پور شرکت کرے گا ،عاکف طاہر

پیام امن کنونشن میں اے ٹی آئی کا وفد بھر پور شرکت کرے گا ،عاکف طاہر

  

لاہور( نامہ نگار) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان فلاح پارٹی کے زیر اہتمام 17اپریل کومنعقدہ پیام امن کنونشن فیصل آباد میں انجمن طلباء اسلام کا وفد بھر پور شرکت کرے گا ۔وفد میں صدر انجمن کے علاوہ ناظم پنجاب سید بو علی شاہ ،ناظم لاہور ڈوثیرن محمد اکرم رضوی اور دیگر مرکزی وصوبائی عہدیدارن شریک ہونگے ۔انہوں نے کہا پی ایف پی کاکنونشن وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -