تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں مقابلہ مصوری آج ہوگا

تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں مقابلہ مصوری آج ہوگا

  

لاہور (خبر نگار خصوصی) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام شاعر مشرق‘حکیم الامت،مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر جاری’’تقریبات یوم اقبالؒ ‘‘ کے سلسلے میں آج ہفتہ 16اپریل کوساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں انعامی مقابلہ مصوری بعنوان’’علامہ محمد اقبالؒ اور علم کی شمع‘‘یا’’علامہ محمد اقبالؒ اور قلم‘‘ یا ’’علامہ محمد اقبالؒ اور شاہین‘‘منعقد ہوگا ۔

تقریبات یوم اقبالؒ کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -