بلقیس سرور فاؤنڈیشن معیارِ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،فرحان سرور

بلقیس سرور فاؤنڈیشن معیارِ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،فرحان سرور

  

لاہور(پ ر)کسٹمز پبلک سکول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کیلئے الحمراآرٹس کونسل میں ایک پرقار تقریب منعقدہوئی۔مہمانِ خصوصی فرحان سرور (بانی بلقیس سرورفاؤنڈیشن)نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں مبارکبادپیش کی اور ضرورت مند طالب علموں کو کسٹمز پبلک سکول میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کیلئے18لاکھ روپے کے وظائف مقررکیے اور سکول کی تز ئین وآ رائش اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے مزید20 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ تقریب میں کسٹمزکلکٹریٹ کے اعلیٰ سطحی افسران سمیرا نذیر خان چیف کللٹر کسٹمز کے ساتھ شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں،فرحان سروراورافتخا ر علی ملک(نا ٰئب صدر سارک چیمبر آف کا مرس ) موجود تھے۔دورانِ تقریب مہمان خصوصی فرحان سرورنے تمام اساتذہ کی اعلیٰ کار گردگی کو سراہا اور انہیں تعریفی اسناد تقسیم دیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -