حکومتی ناقص پالیسیوں سے معیشت تباہ ہو رہی ہے،شیخ قاسم عباس
لاہور (پ ر) انجمن تاجران اردو بازار کے نائب صدرشیخ محمد قاسم عباس نے کہا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ اور کسان کنگال ہو گیا ہے ، حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو تاجر اسے گھر بھجنے کیلئے سڑکوں پر آ جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کسی صورت بھی ود ہولڈنگ ادا نہیں کریگی اس غنڈہ ٹیکس کو مستردکر دیا گیا ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر اس غنڈہ ٹیکس کیخلاف آواز اٹھائی جائے گی،شیخ محمد قاسم عباس نے کہا کہ تاجر اپنا حق لینا جانتے ہیں اور اس حق کو حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکس سکیم وزیر وں انکے چہیتوں اور حکومتوں میں چھپے لوگوں کے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے بنائی گئی ہے تاجروں کے پاس ایسا کوئی کا لا دھن نہیں ہے جس کو سفید کرنے کیلئے وہ حکو متی سکیم سے مرعوب ہوں۔