اراکین کمیٹی عوامی تحفظ کیلئے علاقہ میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں حافظ ماجد

اراکین کمیٹی عوامی تحفظ کیلئے علاقہ میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں حافظ ماجد

  

لاہور ( پ ر ) تھانہ قائد اعظم عوامی تحفظ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ٹاؤن شپ میں ہوا اجلاس میں تھانہ قائد اعظم اسٹیٹ کے ایس ایچ او حافظ ماجد نے اراکین عوامی تحفظ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کمیٹی عوامی تحفظ کمیٹی علاقہ میں مشکوک افراد پر نظر رکھے تھانہ ایس ایچ او ٹاؤن شپ کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد کے بغیر پولیس کچھ نہیں کر سکتی انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ فی الوقت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیتھانہ ایس ایچ او قائد اعظم اسٹیٹ حافظ ماجد نے مزید کہا کہ ہمارا نعرہ ظلم کے خلاف جنگ ہے انکا کہنا تھا کہ عوام کی مدد سے ہی ہم علاقہ میں جرائم پر قابو پاسکتے ہیں ا نکا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کسی سے بھی کسی کسم کی کوئی شکایت ہے تو ہم اس کا ازالہ کرینگے۔

تاہم وریں اثنا ایڈمن آفیسر تھانہ قائد اعظم اسٹیٹ عبدالحئی نے اراکین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بغیر پولیس کچھ نہیں کر سکتی ایڈمن آفیسر عبدالحئی کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور عوام کی مدد کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے انکا کہنا تھا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں ایڈمن آفیسر تھانہ قائد اعظم اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ گھر میں جو بھی ملازم رکھیں اسکا پورا ریکارڈ بھی متعلقہ تھانے کو جمع کروائیں تاہم اس موقع پر چئیرمین تھانہ قائد اعظم اسٹیٹ سیکٹر اے ون فیصل مجیب شامی ، چئیر مین عوامی تحفظ کمیٹی سیکٹر اے ٹو حاجی اصغر اور کثیر تعداد میں اراکین عوامی تحفظ کمیٹی بھی موجود تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -