نواب فلاح الدین کی رسم قل میں گورنر پنجاب کی شرکت ، بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی

نواب فلاح الدین کی رسم قل میں گورنر پنجاب کی شرکت ، بلند درجات کیلئے فاتحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گذشتہ روز نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی کے چھوٹے بھائی نواب فلاح الدین عباسی کی رسم قل میں شرکت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔


گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین