حکمران کرپشن کی وجہ سے سیاسی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں،سجاد بلوچ
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلو چ نے مزدو ر رہنماؤں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنی کرپشن کی وجہ سے اپنی سیاسی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں ، حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔
حکمران اب زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے حکمران اپنی کرپشن کہ وجہ سے میڈیا اور عوام کے سامنے اپنا چہرہ چھپا رہے ہیں ،عوام حکمرانوں کا احتساب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ، عوام غربت ، بے روزگاری ،مہنگائی ،لاقانونیت اور حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں اور اب حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں ، ملک کو بیرونی قرضوں کی زنجیروں میں جکڑا جارہا ہے اور حکمران اپنے پیسے ملک سے باہر لے جا رہے ہیں اور وہاں حکمرانوں کے بچے عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں اور ملک میں غریب آدمی بے روزگاری ، مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں ۔