بجلی چوری میں ملو ث ہو نے پر ایس ڈی او نے میٹرریڈر کو معطل کر دیا

بجلی چوری میں ملو ث ہو نے پر ایس ڈی او نے میٹرریڈر کو معطل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر ( کا مرس رپورٹر )بجلی چوری میں ملو ث ہو نے پر ایس ڈی او نے میٹرریڈر کو معطل کر دیا بتایا گیا ہے ۔ ایس ڈی او ستارہ کالو نی سب ڈویژن لیسکوانجینئر رضوان قریشی نے میٹر انسپکٹر چو ہدری یو نس کھرل کے ہمراہ میو کا لو نی میں چھا پہ مارکر بڑے پیمانے پر بجلی چو ری پکڑ لی ۔ ابتدائی انکوائری میں میٹر ریڈر رانا اشفاق بجلی چوری میں ملو ث پایا گیا ۔جسکی بنا ء پر ایس ڈی او نے میٹر ریڈر کو فوری طور پر معطل کر کے ڈیفنس ڈویژن رپورٹ کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ۔