ایسوسی ایٹ پروفیسر شفقت علی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری

ایسوسی ایٹ پروفیسر شفقت علی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے ایسوسی ایٹ پروفیسر شفقت علی کو ایجوکیشن کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کی سند عطا کر دی ہے۔انھوں نے اپنامقالہ بعنوان "مروجہ تعلیم اساتذہ کے پروگراموں کے جائزہ کی بنیاد پر تدریسی مشق کے ماڈل کی تشکیل" معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر خالد ابراہیم کی زیر نگرانی مکمل کیا۔


واضح رہے ڈاکٹر شفقت علی لوئر مال کیمپس میں سینئر ترین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں اور یونیورسٹی کے قیام سے قبل ہی متعلقہ کیمپس جو اس وقت کالج کا درجہ رکھتا تھا میں ہی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر شفقت علی ایجوکیشن کے مضمون میں بطور اتھارٹی مانے جاتے ہیں۔پرنسپل لوئر مال کیمپس،فیکلٹی ممبران اور طلباء نے ڈاکٹر شفقت علی کو ڈاکٹریٹ کی سند عطا ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔