پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی تشکیل نو کیلئے مشاورت کا عمل کا آغاز

پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی تشکیل نو کیلئے مشاورت کا عمل کا آغاز

لاہور(پ ر) پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی تشکیل نو کے لئے مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا جس کے تحت لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سابق صدور اور نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کا پہلا اجلاس ہوا۔کارپوریشن کی تشکیل نو کے تحت نمک ،جپسم ،کوئلے اور دیگر معدنیات کے زیر زمین دفن خزانوں کو نکالنے کے لئے نجی شعبے کی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت کارپوریشن کے نئے چئیرمین میاں نعمان کبیر نے کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صوبے میں معدنیات کی ترقی کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔چئیرمین نعمان کبیر نے بتایا کہ جپسم کی پراسسنگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

اجلاس میں لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر شیخ محمد ارشد کے علاوہ سابق صدور میاں اشرف،شاہد حسن شیخ،انجم نثار،میاں شفقت علی،محمد علی میاں،عرفان قیصر شیخ،عرفان اقبال شیخ،فہیم سہگل،وصال منوں اور دیگر صنعت کاروں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4