قتل کے مقدمہ میں 2ملزموں کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم

قتل کے مقدمہ میں 2ملزموں کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نبیل اور نعیم پر الزام تھا کہ اس نے معمولی تلخ کلامی پر اکرم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا ،عدالت میں ملزموں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلان کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت بھی نہیں ہے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔