منشیات کے 2مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر2مجرموں کو قیدکی سزا

منشیات کے 2مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر2مجرموں کو قیدکی سزا

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے 2مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر2مجرموں کو 15،15ماہ قید اور20، 20ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جرمانے کی عدم آدائیگی پر ملزمان کو مزید 2قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔استغاثہ کے مطابق مشتاق کے قبضہ سے ساڑھے 850گرام چرس برآمد کی جبکہ دوسرے مجرم نذیرجٹ سے دوران تلاشی 900گرام منشیات برآمد ہونے پران کے خلاف پولیس نے مختلف مقدمات درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا رکھا تھا ،ملزمان کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ان کے موکلان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بری کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں مذکورہ بالا سزاؤں کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -