پنجاب یونیورسٹی میں یورپ میں مسلمانوں کے تاثر کے موضوع پر خصوصی سیمینار

پنجاب یونیورسٹی میں یورپ میں مسلمانوں کے تاثر کے موضوع پر خصوصی سیمینار

لاہور( نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام یورپ میں موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث یورپ میں مسلمانوں کے تاثر کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں یونیورسٹی آف وارسا ، پولینڈ کی پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر اگنیزہا کزیشا نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر اگنیزہا کزیشا نے کہا کہ یورپی ممالک کو غیر قانونی مہاجرین کے سنگین مسئلہ کا سامنا ہے اور کئی ممالک مثلاََ برطانیہ ، آسٹریا، ہنگری وغیر ہ مزید مہاجرین کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو بھی یورپی ممالک میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مثبت امیج کی دنیا بھر میں پھیلانے کے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پالیسی میکرز اس چیلنج سے بخوبی نبرد آزما ہو سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے چند وجوہات کی بنا پر پاکستان کا مغرب میں امیج منفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کلچرل ڈپلومیسی اختیار کرنی چاہئیے۔ ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد نے کہا کہ پاکستان اور یورپ کے درمیان تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور پاکستان کے منفی تاثر کو جلد زائل کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں مختلف سطح کے وفود کا تبادلہ ہونا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4