ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولو ں کو سکول شماری فارم 20 اپریل تک مہیاکر نے کی ہدایات

ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولو ں کو سکول شماری فارم 20 اپریل تک مہیاکر نے ...

لاہور( نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولو ں کو ہدایت کی ہے کہ سالانہ سکول شماری کافارم 20 اپریل تک فاؤنڈیشن کو مہیاکر دیا جائے۔اس ضمن میں ناکامی کی صورت میں ماہانہ پے منٹ روکے جانے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائدکیا جا سکتاہے۔اس حوالے سے پیف ڈائریکٹر ثمینہ نواز نے محکمانہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول میں توسیع کے 10 ویں مرحلہ میں پارٹنر شپ کے خواہشمند سکولوں کے ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کااعلا ن کردیا ہے۔امتحان میں 2265 نجی سکولوں نے حصہ لیا۔

تفصیلی نتائج کو پیف کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیاگیا ہے۔مزید براں پنجاب ایجوکیشن کے لاہور میں پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کل15 اپریل کودوسرے دن بھی جاری رہی۔لاہور کے 358 پارٹنر سکولوں کو 3 لاکھ نصابی کتب کی فراہمی کا کام آج 16 اپریل کو مکمل ہو جائے گا۔ تحصیل منڈی یزمان کے 95 پارٹنر سکولوں کو 1 لاکھ 48 ہزار کتابوں کی فراہمی آج 16 اپریل کو مکمل ہو جائے گی۔ اسی طرح بہاولنگر کے 92 پارٹنر سکولوں میں 1 لاکھ23 ہزار کتب اور میانوالی کے 110 پارٹنر سکولوں میں 1 لاکھ 7 ہزار333 کتب کی تقسیم کا بھی کل 15 اپریل کو مکمل کر لیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4