وزیراعظم کا دوبارہ چیک اپ، ڈاکٹروں کا پیر کو دوبارہ آنے کا مشورہ

وزیراعظم کا دوبارہ چیک اپ، ڈاکٹروں کا پیر کو دوبارہ آنے کا مشورہ

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے اسپتال میں دوبارہ چیک اپ کیا گیا۔ مزید علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرنے کیلئے ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔میڈیکل رپورٹس موصول ہونے کے بعد لندن کے نجی اسپتال میں وزیراعظم نواز شریف کا دوبارہ چیک اپ کیا گیا۔ وزیراعظم کو مزید علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا جائے گا یا نہیں اس حوالے سے ڈاکٹرز میں مشاورت جاری ہے جبکہ وزیر اعظم کو ان کی صحت سے متعلق رپورٹس پر آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کی شب بھی وزیراعظم نواز شریف کے دل اور بلڈ کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے جن کی رپورٹسگزشتہ روزآ گئیں۔ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو سوموار کو پھرہسپتال آنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنہ کے بعد اسپتال سے واپس گھر پہنچ گئے

مزید :

صفحہ اول -