حیدر امام رضوی اور ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج کرم چند ایم کیو ایم میں شامل

حیدر امام رضوی اور ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج کرم چند ایم کیو ایم میں شامل

کراچی(خصوصی رپورٹ) معروف ڈرامہ نگار اور ہدایتکار حیدر امام رضوی اور ریٹائرڈ سیشن جج کرم چند نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی۔ حیدر امام رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف آج کل جو لوگ باتیں کر رہے ہیں یہ موسمی لوگ ہیں اور جلد جلد ان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔خورشید بیگم سیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف ڈرامہ نگار اور ہدایتکار حیدر امام رضوی اور ریٹائرڈ سیشن جج کرم چند نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حیدر امام رضوی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ڈکٹیشن لے کر کسی کے کندھے پر بیٹھ کر آتے ہیں وہ لیڈر نہیں ہوتے۔ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ماضی پر بھی ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں انہیں فخر ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا حصہ بن رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول