پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ججز دینے کرنے سے انکار نہیں کیا ،سپریم کورٹ

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ججز دینے کرنے سے انکار نہیں کیا ،سپریم کورٹ

اسلام آباد( اے این این ) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ججز دینے سے انکار کی تردیدکردی ۔ عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار ارباب عارف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے ججز دینے سے انکار کے معاملے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سمیت کسی بھی سپریم کورٹ کے جج کے علم میں ایسی کوئی بھی بات نہیں۔ رجسٹرار نے کہا کہ ہمیں خود اخباری خبروں کے ذریعے علم ہوا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومت کو ججز دینے سے انکار کیا ہے۔ سپریم کورٹ سے مراد چیف جسٹس سمیت تمام ججز ہیں۔ چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے کسی جج کو اس حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔

مزید : صفحہ اول