افغانستان ،ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ ،40افراد ہلاک ،متعدد زخمی

افغانستان ،ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ ،40افراد ہلاک ،متعدد زخمی

  

کابل( اے این این )افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 40افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبے ننگرہار میں کئے گئے ڈرون حملے میں 40افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم حملے سے متعلق مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔ دوسری طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے شمالی افغانستان کے مختلف علاقوں پر وسیع حملے کئے ۔ یہ حملے جمعے کی صبح کو صوبہ قندوز کے علاقوں امام صاحب، خان آباد، چار درہ اور قلعہ زال میں کئے گئے ہیں ۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران افغان پولیس کی بارہ چوکیوں پر طالبان نے قبضہ کرلیاہے ۔

مزید :

صفحہ اول -