عمران خان کی عالمی آڈٹ فرم کے نمائندوں سے ملاقات

عمران خان کی عالمی آڈٹ فرم کے نمائندوں سے ملاقات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عالمی آڈٹ فرم کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاناما لیکس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں عمران خان نے پہلی عالمی آڈٹ فرم کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں انہیں پاناما لیکس کے معاملے پربریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر جہانگیر ترین بھی موجود تھے ۔بتا یا جارہاہے کہ عمران خان دوسری عالمی آڈٹ فرم سے کچھ دیر بعد ملاقات کریں گے۔

مزید : صفحہ اول