افغانستان ’’را‘‘سے ملکر بلوچستان میں مداخلت بند کر دے ورنہ نقصان ہو گا :سرفراز بگٹی

افغانستان ’’را‘‘سے ملکر بلوچستان میں مداخلت بند کر دے ورنہ نقصان ہو گا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(اے این این)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ ایف سی نے خفیہ اطلا ع ملنے پر نوشکی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد افغانستان سے آنے والے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ملزمان نے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زخمی حالت میں فرار ہو گئے افغان حکومت بلوچستان میں (را) کے ساتھ ملکر مداخلت بند کریں ورنہ نقصان ان کا بھی ہو سکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے ایف سی کی مدد گار سینٹر میں صوبائی ترجمان انوارالحق کاکڑ ،ڈی آئی جی ایف سی محمد طاہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ا س مو قع پر ایف سی کے ترجمان خان واسع اور آئی ایس پی آر کے ترجمان خدائے دوست مندوخیل بھی مو جو دتھے انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب فرنٹےئر کور کو خفیہ اطلا ع ملی بھارت نے افغانستان کے راستے بلوچ دہشت گردوں کیلئے اسلحہ سپلائی کر رہا ہے جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بڑی مقدار میں خطرنا ک اسلحہ برآمد کر کے معصوم لوگوں کی ایک با ر پھر جان بچالی انہوں نے کہاکہ افغانستان بھارت کے خفیہ ایجنسی (را) کے ساتھ ملکر بلوچستان کے معصوم لو گوں کے ساتھ دہشتگردی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے کئی بار افغانستان کو متنبہ کیا کہ بلوچستان میں مداخلت بند کر یں وہ (را ) کے کہنے پر مداخلت بند کریں ورنہ اس سے دونوں برادر ممالک کی تعلقات خراب ہو سکتے ہیں جس میں نقصان افغانستان کا ہو گا انہوں نے کہاکہ کارروائی کے دوران جو ملزمان زخمی ہوئے تھے ان کے دیگر ساتھیوں نے تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے کہاکہ برآمد کےئے گئے اسلحہ میں 25عدد مارٹر بم،46راکٹس،10پیکٹ اعلیٰ کوالٹی بارودی مواد،3500پسٹل راؤنڈز ،5000ایس ایم جی ،47عددایس ایم جی میگزین،40پسٹل کلف ،4عدد این ٹی پرسنل مائنز،5عدد اینٹی ٹینک مائنز،3عدد آر پی جی سیون،11عدد گرنیٹس ،28کلو گرام اعلیٰ کوالٹی بارودی مواد،15عدد آر پی جی ،7عدد فیوز ،11عدد اے ٹی ایم فیوز،3عدد آئی ڈی فیوز،128عدد پرائم کارڈ ز،37عدد ڈی ٹینوٹر،1رائفلز اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرلیا اس مو قع پر برآم کی گئی اسلحہ صحافیوں کو دیکھا یا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -