پاکستان میں دہشتگردی کیلئے’’ را‘‘ کو افغان خفیہ ایجنسی کا تعاون حاصل ہے، کلبھوشن یادیو

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے’’ را‘‘ کو افغان خفیہ ایجنسی کا تعاون حاصل ہے، ...

کوئٹہ(ڈی این ڈی)بلوچستان سے گزشتہ ماہ گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے جاسوس کل بھوشن یادیو نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے لئے را کو افغانستان کی خفیہ ایجنسی دی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کا تعاون حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے میں بلوچستان سے گرفتاری کے بعد کل بھوشن یادیو نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ این ڈی ایس اسے رہائش کی سہولت کے علاوہ پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتی رہی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کل بھوشن یادویو نے دوران تفتیش را اور این ڈی ایس کے گٹھ جوڑ سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں جن کی بناء پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چمن کے نواحی علاقے بوغرہ میں ایک کمپاونڈ پر کارروائی کر کے افغان خفیہ ایجنسی کے حاضر سروس افسر کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ افغان خفیہ ایجنسی کے افسرکے قبضے سے پاکستان کا شناختی کارڈ بھی بر آمد ہوا اور وہ پاکستان میں عد م استحکام پھیلانے کے لئے دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کے غرض سے کافی عرصے سے اس ملک میں رہ رہا تھا۔

مزید : صفحہ اول