شہبازشریف کامصری شاہ میں چھت گرنے سے ماں اور بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار ،ورثاء کیلئے پانچ لاکھ فی کس امداد کا اعلان

شہبازشریف کامصری شاہ میں چھت گرنے سے ماں اور بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مصری شاہ کے علاقے فاروق گنج میں چھت گرنے کے باعث ماں اور بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپوٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ورثاء کو پانچ، پانچ لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر