سرکاری ہسپتالوں کو گیس سے بجلی بنانے کی اجازت ، کثیر منزلہ نجی ہسپتالوں کیلئے کنکشن پر عائد پابندی بھی ہٹا لی گئی

سرکاری ہسپتالوں کو گیس سے بجلی بنانے کی اجازت ، کثیر منزلہ نجی ہسپتالوں ...

لاہور(کامرس رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سرکاری ہسپتالوں کو گیس سے بجلی بنانے کی اجازت دے دی ۔ کثیر منزلہ نجی ہسپتالوں کے لئے کنکشن پر عائد پابندی بھی ہٹا لی گئی ۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ تاہم نجی ہسپتالوں کو گیس سے بجلی بنانے کی اجاز ت نہیں ہو گی اور کثیر منزلہ دیگر عمارتوں کے لئے گیس کے کنکشن پر عائد پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن سرکاری ہسپتالوں کو گیس جنریٹرز کے لئے خصوصی کنکشن فراہم کرے گی ۔

مزید : صفحہ آخر