سوئی گیس ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بھی ایف بی آر کی نادہندہ نکلی

سوئی گیس ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بھی ایف بی آر کی نادہندہ نکلی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)سوئی گیس ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بھی ایف بی آر کی نادہندہ نکلی ۔ ایف بی آر نے سوسائٹی کے اکاوئنٹس منجمد کر کے 55لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ۔ سوسائٹی پر فیڈر ل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں چار کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔ سوسائٹی نے سال 2006 سے لے کر 2011 تک ایف بی آر کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی نہیں کی ۔سوسائٹی کے ذمہ مجموعی طور پر چار کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے بار بار نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہ کئے جانے پر گزشتہ روز سوسائٹی کے بینک الفلاح گارڈن ٹاؤن اور مال روڈ برانچ میں موجود بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرکے 55 لاکھ روپے ریکور کر لئے گئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -