ایان علی نام ای سی ایل سے خارج نہ ہونے پر بیرون ملک نہ جا سکیں
کراچی (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ماڈل ایان علی کا نام ابھی تک ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سپر ماڈل بیرون ملک روانہ نہیں ہو سکتیں۔سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایان علی کے وکلا نے وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھی دی تاہم وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ابھی تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر موجود ہے اور وہ نام خارج ہونے تک بیرون ملک سفر نہیں کر سکتیں۔ ماڈل نے گزشتہ رات 10 بجے اکانامی کلاس سے بیرون ملک سفر کرنا تھا لیکن ان کا یہ خواب ٹوٹ گیا اور ٹکٹ بھی ضائع ہو گیا۔