حکمرانوں کا ساتھ دینے والوں کی سیاست دفن ہو جائے گی،محمود الرشید

حکمرانوں کا ساتھ دینے والوں کی سیاست دفن ہو جائے گی،محمود الرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس ایک نیشنل موومنٹ کا روپ اختیار کرچکی ہے جو شریف برادران کا ساتھ دے گااس کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی،وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں نواز بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں راجن پور میں چھوٹو گینگ نے حکومت کا پول کھول دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تھانہ کلچر کی تبدیلی کے نعرے لگاتے ہیں ،جبکہ کچے کا علاقہ نوگر ایریا بن چکا ہے چھوٹو گینگ نے حکومتی رٹ وک چیلنج کیا ہو ا آئے روز پولیس کے افسران کو اغواء کرلیا جاتا ہے اور حکومت ان کے ناجائز مطالبات تسلیم کرلیتی ہے،اب فوج کو بھی مداخلت کرنی چاہیے تاکہ علاقے کے رہائشیوں کو چھوٹو گینگ سے نجاد دلائی جائے یہ آپریشن مکمل کرنا پولیس اور حکومت پنجاب کے بس کی بات نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا پاناما لیکس انٹر نیشنل ایشو بن چکا ہے اب اس ایشو کو دبایا نہیں جا سکتا،بلاول بھٹو کو معلوم ہے کہ پاناما لیکس نیشنل موومنٹ میں تبدیل ہو چکی ہے جو پارٹی اس موقعہ پر نواز شریف کا ساتھ دے وہ نقصان اٹھائے گی۔

مزید : صفحہ آخر