حکومت کسانوں کو باردانہ کی بروقت فراہمی یقینی بنائے،ذکر اللہ مجاہد

حکومت کسانوں کو باردانہ کی بروقت فراہمی یقینی بنائے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر )امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے لہذا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں اورکسانوں کو باردانہ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی خریداری کے مراکز کھولنے کے متعدد اعلانات کئے لیکن تاحال نہ وہ مراکز کھولے جا سکے اور ہی کاشت کاروں کو باردانہ ملا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باردانہ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر طرح کی کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف برسرپیکار ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی لاہور 24اپریل کو چار بجے سہ پہر مال روڈ پر پانامہ لیکس اور کرپشن و بدعنوانی کے خلاف احتجاجی دھرنا دے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، لیاقت بلوچ اور ذکر اللہ مجاہد کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -