وزیر اعظم کے سرکاری خزانے سے علاج کروانے کی درخواست پرا ٹارنی جنرل کو نوٹس

وزیر اعظم کے سرکاری خزانے سے علاج کروانے کی درخواست پرا ٹارنی جنرل کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس محمد خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ عام آدمی کو ہسپتالوں میں ادویات تک دستیاب نہیں ،ملک قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا ہے مگر وزیر اعظم سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرا رہے ہیں جو کہ واضح طور پر امتیازی سلوک کے مترداف ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو 11مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر