ماریشس کی صدر17 اپریل کو چار روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی، ترجمان دفترخارجہ

ماریشس کی صدر17 اپریل کو چار روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(ڈی این ڈی): ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس ایک نو رکنی وفد کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر 17اپریل کو پاکستان پہنچیں گی جس کے دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دفترخارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماریشس کی صدر یہ دورہ اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کی جانب سے دعوت پر کر رہی ہیں۔اپنے دورے کے دوران امینہ فردوس صدر ممنون حسین کے ساتھ ملاقات کریں گی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی اورعالمی معاملات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر ممنون حسین کی جانب سے ماریشس کی صد ر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا

مزید : صفحہ آخر