چھوٹو گینگ ہتھیار ڈال دے گا یا جہنم واصل ہو گا،رانا ثناء اللہ

چھوٹو گینگ ہتھیار ڈال دے گا یا جہنم واصل ہو گا،رانا ثناء اللہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خا ں نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے لہٰذا چھوٹو گینگ ہتھیار ڈال دے گا یا جہنم واصل ہو گا،ایک سے دو دن میں آپریشن مکمل کرلیا جائے گا پولیس کے جوان گینگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں پاک فوج ان کے بیک اپ پر موجود ہے،علاقے کو کلیئر کرنا ہمارا مشن ہے۔وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ ڈکیتیوں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے ،چھوٹو گینگ نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے اب ہر صورت ان کا خاتمہ ہو گا ان کو بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اس آپریشن میں پولیس کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں جب تک علاقے کو چھوٹو گینگ سے کلیئر نہیں کیا جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے،،آپریشن کے بعد فورسز واپس آجائیں گئی اور پولیس کا دستہ وہاں ہی رہے گا،پنجاب پولیس کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہیں تمام جدید وسائل موجود ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -