وزیراعظم سے ممکنہ ملاقات ، زرداری نے رحمن ملک کو لندن طلب کرلیا

وزیراعظم سے ممکنہ ملاقات ، زرداری نے رحمن ملک کو لندن طلب کرلیا

  

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو فوری طورپر لندن طلب کرلیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنما رحمن ملک کو لندن طلب کرلیا ہے ، رحمان ملک وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات آصف علی زرداری کو دینگے ، ملاقات میں پانامہ لیکس پر ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت کرینگے اس کے علاوہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری اور تحقیقات پر بھی تبادلہ خیال کرینگے،رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری وزیر اعظم نواز شریف سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے رحمن ملک سے مشاورت کریں گے جبکہ رحمن ملک پیپلز پارٹی کے رہنماؤں باالخصوص سید خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کا موقف پیش کریں گے ، رپورٹ کے مطابق رحمن ملک نے لندن روانگی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ہیں اور ٹکٹ کنفرم ہوتے ہی کسی بھی وقت لندن کیلئے روانہ ہو جائیں گے ،واضح رہے کہ وزیراعظم لندن روانگی سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رحمن ملک نے ملاقات کی تھی جس میں پانامہ لیکس اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے تھے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -